Wednesday February 12, 2025

برطانیہ میں رواں سال 3 اپریل کو مسلمانوں پر حملوں کا منصوبہ،تیزاب،چاقو اور دیگر چیزیں استعمال کی جائیں گی،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ،چونکادینے والے انکشافات

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک گروپ نے مسلمانوں پر حملوں کا خط مختلف پتوں پر بھجنا شروع کردیا ، خط میں مشورہ دیا گیاہے کہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو مسلمانوں پر تیزاب،چاقو اور دیگر حملے کئے جائیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مسلمانوں پر حملوں کا ایک خط بریڈ فورڈ کے ایک مسلمان کونسلر ریاض احمد

کے دفتر میں بھی آیا۔ خط کا متن دیکھ کر ریاض احمد پریشانہوگئے اور فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔ خط میں مشورہ دیا گیا تھاکہ تین اپریل دو ہزار اٹھارہ اور دیگر خصوصی دنوں پر مسلمان برادری پر چاقو، تیزاب اور دیگر طریقے حملے کئے جائیں اور انہیں سخت سزا دی جائے۔ریاض احمد نے مسلمانوں سے کہاکہ وہ پریشان یا خائف نہ ہوں۔ اور خط ملنے کی صورت میں پولیس کا آگاہ کریں۔پولیس نے کہاکہ انہیں اس خط کا علم ہے۔ اور اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔