Wednesday February 12, 2025

کرنل قذافی کی میت کہاں مدفون ہے ؟ لیبیا میں پھر بحث چھڑ گئی، کس کے حوالے کی گئی تھی اور تدفین کہاں ہوئیں؟ حیرت انگیزانکشافات

طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے سابق مطلق العنان صدر مقتول معمر قذافی کی لاش کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ وہ کہاں گئی اور اس کو کہاں دفن کیا گیا تھا؟ سعودی عرب میں لیبیا کے سابق سفیر محمد سعید آل قشاط نے روسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ کرنل معمر قذافی کی قبر کے بارے میں انھیں کچھ معلوم نہیں ہے۔اکتوبر 2011ء میں

ان کی ناگہانی موت کے بعد ان کی لاش مصراتہ بریگیڈز کے حوالے کی گئی تھی ۔ وہ ایک ہفتے تکایک مردہ خانے میں پڑی رہی تھی۔پھر اس کو غسل دیا گیا اور ان کی میت پر نماز جنازہ ادا کی گئی تھی ۔اس کے بعد کچھ معلوم نہیں کہ ان کی میت کدھر گئی تھی ۔انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول صدر کے بعض رشتے داروں اور قبائلی سرداروں نے ان کی میت حوالے کرنے اور پھر قبر کی جگہ کی نشان دہی کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مصراتہ بریگیڈ نے تدفین کی جگہ کے بارے میں کچھ بتایا تھا اور نہ اب تک کسی کو اس حوالے سے کچھ معلوم ہوسکا ہے۔