Monday September 8, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں کھلونا بم پھٹنے سے تین بچے جاں بحق

ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میںایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔کھلونا بم پھٹنے سے تین معصوم بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان نے میں ایک کھلونا بم پھٹنے سے تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ بچوں کی عمریں پانچ سے نو سال بتائی جارہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھلونے بچوں کا باپ گھر لایاتھا۔ افسوسناک واقعے پر علاقہ بھر میں ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر طرف سوگ کا عالم ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔