Monday September 8, 2025

بریکنگ نیوز: ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ 10 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، ملک بھر مین جشن، عید میلاد النبی 10 نومبر بروز اتوار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار ہوگی۔ دوسری جانب دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ 10 نومبر بروز اتوار کو منائے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آ نے کا اعلان کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاد لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندئ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ محکمکہ موسیمات کے مطابق آج ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے واضح مکانات ہیں، چاند نظر انے کی صورت میں ملک میں عید میلاد النبی 10 نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخر الزماںﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی ، پیغمبر اکرم ﷺ پوری دنیا کے لیے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ اس جیسا کوئی تھا اور نی ہی قیامت تک آسکتا ہے۔