Saturday July 19, 2025

نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعہ کے بعد عمران خان کا ایسا ردعمدل کے کسی کو یقین نہیں آئے گا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر جوتا پھینکے جانے کے بعد سیاسی رہنمائوںکا ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ اخلاقیات کے خلاف ہے اور ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی کارکناس میں

ملوث نہیں ہے لیکن تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے کہ جوتا مار دیا ہے۔ جوتا مارنا اور سیاہی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ واضح رہے کہ کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ میں ایک سیمینار میں شریک ہوئے جہاں جامعہ نعیمیہ کے ایک طالب علم کی طرف سے ان پر جوتا پھینکا گیا۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔