Monday November 25, 2024

بارڈر پر صورتحال پھر بگڑ گئی۔۔۔!!! بھارت کی جانب سے آپریشن کا خدشہ، پاکستان بھی منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کی جانب سے1 ملین ڈالر کی خطیر رقم دہشتگردوں میں تقسیم کر دی گئی ہے، دہشت گردی تنظیمیں آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر پارٹی قائدین کو نشانہ بنا سکتےہیں، پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارت نے ایل او سی پر کشیدگی بڑھا دی ہے، بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کا بھی خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الرٹ کا مراسلہ صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ارسال کر دیا گیا ہے،

جس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیںسیاسی جماعتوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں، مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے مولانا کے آزادی مارچ کی سیکورٹی معاملات کو خدشات ہیں، اس مارچ سے ملک بھی میں عدم استحکام کی فضا پیدا ہوگی جس کا فائدہ ملک دشمن عناصر اُٹھائیں گے۔ مراسلے میں چیف سیکریٹریز کو یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، یہ بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں مارچ میں شامل ہو کر تخریب کاری کر سکتی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک دشمن ایجنسیوں کی جانب سے جو کالعدم تنظیموں میں ایک ملین ڈالر کی رقم تقسیم کی گئی ہے اسکا مقصد مولانا کے آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علمائے اسلام کے دیگر قائدین کو نشانہ بنانا ہے، اس سلسلے میں سلیپر سیلز ایکٹو کر دیئے گئے ہیں ، وزارت داخلہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور دیگر پارٹی قائدین کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارت نے ایل او سی پر کشیدگی بڑھا دی ہے، بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کا بھی خدشہ ہے۔

FOLLOW US