Sunday January 19, 2025

عمران خان ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے تائید کردی،چےئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے حتمی نام سامنے آگئے، حیرت انگیز اعلان

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ چےئرمین سینیٹ کے لئے انوار الحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے نام فائنل کر لئے ہیں ،عمران خان ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہمارے دئیے گئے ناموں کی تائید کر دی ہے، حاصل بزنجو اور محمود خان کو بھی چائیے کہ اپنی قوم پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے بلوچستان سے

امیدوار کی حمایت کا اعلان کریں ،یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ ہم پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے اور ہمارے پس پردہ مقاصد کچھ اور ہیں جو غلط ثابت ہوا،پیپلزپارٹی، پا کستان تحریک انصاف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلوچستان سے چےئرمین سینیٹ لانے کے ہمارے مطالبے کی تائید کی اور ہمارے امیدواروں کی حمایت کر نے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی اس لئے کی گئی تاکہ منجمد حکومتی مشینری کو دوبارہ بحال کیا جا سکے، ایک سوال کے جواب میں میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی قوم پرست جما عتوں کے سربراہان محمودخان اچکزئی اور میر حاصل بزنجو بھی ہمارے مہم کو کامیاب بنا نے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے قوم پرست ہونے کا ثبوت دیں۔

FOLLOW US