Friday May 10, 2024

خواجہ آصف کیساتھ پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ پر ن لیگی رہنما مشتعل،عمران خان کے ساتھ اب کیا کچھ ہوسکتاہے؟ رانا ثناء اللہ نے انتباہ کردیا

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ذلت کو پہنچ رہے ہیں اس لئیخواجہ آصف کیساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ،ہمیں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ، یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ سیالکوٹ

میں ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں معلوم تھاکہ ہمارے مخالفین ایسی گھٹیا حرکتیں کریں گے ۔یہ جو حرکت ہوئی ہے یہ پی ٹی آئی کے سپانسرڈ لو گ ہوں گے ۔ ایسی حرکت احسن اقبال کے حلقے میں بھی ہوئی اور ہمیں باقی جگہوں پر بھی اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ۔مخالفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حرکت سے خواجہ آصف کی اپنی حلقے میں مقبولیت یا ان کا قدکم نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں خواجہ آصف کی جگہ ہوتا تو کہتا کہ اس شخص کو پکڑ لو اوراس کا منہ کالا کر کے اس وقت تک اپنے ساتھ کھڑا رکھتا جب تک میری تقریر ختم نہ ہو جاتی اور پھر کہتا اسے گھر چھوڑ کر آؤ۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بن گئے، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور وزیرخارجہ خواجہ آصف جیسے ہی خطاب کرنے کے لئے سٹیج پر پہنچے تو ایک نوجوان نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی ، اس موقع پر شدید

ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے بعد کارکنوں نے اس نوجوان کو پکڑ کر اس کی خوب دھلائی کی ، اس موقع پر پولیس نے آکر اس نوجوان کو گرفتارکرکے پولیس سٹیشن منتقل کردیا ہے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس نے یہ اقدام کیوں کیا اور اس کا کس سیاسی جماعت سے تعلق تھا تاہم موقع پر موجود کارکنوں نے اس نوجوان کی بری طرح پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

FOLLOW US