Friday November 22, 2024

سعودی عرب کے ہوٹل میں گاہکوں کو چوہے کھلائے جانے کا انکشاف

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ معظمہ میں ایک ہوٹل میں گاہکوں کو چوہوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانے پیش کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ کے ایک مقبول عوامی ہوٹل میں ایک سعودی خاتون گاہک نے کھانا مانگا۔ وہ اپنے سامنے لا کر رکھے گئے کھانے کو دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئی کہ اسے دیا گیا گوشت چوہوں کا تھا۔ اس نے

اس گوشت کی تصاویر بنوائیں اور حکامتک پہنچائی جب کہ وہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہیں۔چونکا دینے والا یہ واقعہ العتیبیہ کے مقام پر قائم ہوٹل میں پیش آیا ۔ حکام نے ہوٹل کو غیرمعیاری کھانے اور صفائی کے ناقص انتظام کے الزام میں بند کر دیا ہے۔حکام نے ہوٹل میں پکایا جانے والا سارا کھانا تلف کر دیا اور چوہوں کی باقیات بھی قبضے میں لینے کے بعد ہوٹل مالکان اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

FOLLOW US