Sunday May 19, 2024

امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک نے اپنا ایٹمی پروگرام بند کرنے کا اعلان کردیا،،مئی میں کیا ہونے والا ہے؟؟بڑی خبر آگئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے امریکا کو نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی پیش کش کردی۔ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان کی ملاقا ت کی دعوت بھی قبول کرلی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات مئی میں متوقع ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے بھیجا گیا خط جنوبی کوریا کا وفد امریکا لے کرپہنچا جس میں شمالی کوریا کے رہنما نے

صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے اپنا نیوکلئیر پروگرام مشروط طور پر بند کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔جنوبی کوریائی وفد نے وائٹ ہاوس میں اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات پر آمادگی ظاہرکر دی ہے ، وفد کے مطابق دونوں رہنماؤں میں مئی تک ملاقات متوقع ہے۔اس سے قبل دونوں ممالک میں شدیدتناؤ رہا ، صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کو راکٹ مین کہہ چکے ہیں جبکہ کم جونگ ان نے بھی صدر ٹرمپ کو خبطی بوڑھا قراردیا تھا۔ادھرترجمان وائٹ ہاوس سارہ سینڈرزکے مطابق اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔واضح رہے امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنےدلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

FOLLOW US