Tuesday November 26, 2024

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک بھارت شدید جھڑپیں،شدید فائرنگ شروع،آئی ایس پی آر نے اہم اعلان کردیا

راولپنڈی (این این آئی) بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون سلامت بی بی اور 13 سال کا ذیشان

ایوب شہید ہوئے،بھارتی فوج کی فائرنگ میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ میں اب تک متعدد شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US