Thursday November 28, 2024

ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے پرپاکستان کی جانب سے عملدرآمد نہ کئے جانے پرایران کے عالمی عدالت جانے کی خبریں، پاکستان کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کیلئے جامع آپریشن کیا۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ دوہری شہریت والے ملازمین کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی اور فیملیز کی دوہری شہریت کی معلومات

جلد عدالت کو مہیا کردی جائیں گی اور کہا کہ افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا، خطے میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، اور مزید 8 کشمیریوں کوشہید کیا گیا جب کہ معصوم کشمیریوں کی شہادت اوریاسین ملک کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرایران کے عالمی عدالت جانے کی کوئی اطلاع نہیں۔

FOLLOW US