Thursday November 28, 2024

واجد ضیاء ایک سرکاری ملازم ہے جو کس چیز کی حفاظت زیادہ کررہاہے؟اس نے کس کو نوازنے کیلئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا؟ کیپٹن(ر) صفدر نے سنگین الزامات عائد کردیئے

اسلام آباد (این این آئی)کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ واجد ضیا نے اپنی تنخواہ کیلئے جھوٹ بولا وہ ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل کی راہیں ہموار کر رہے ہیں ٗ حیران ہوں نیب کو مطلوب افراد جے آئی ٹی میں بیٹھے ہیں وہ کیا انکوائریاں کریں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ واجد ضیاء ایک سرکاری

ملازم ہے جو اپنی نوکری کی حفاظت زیادہ کر رہا ہے ٗواجد ضیا جیسے لوگوں کے گواہوں پر قوم کو یقین نہیں ہے، انہوں نے اپنے عزیز کو نوازنےکیلئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی بنیاد پر مقدمے نے پاکستان کی ترقی کا عمل روکا، 28 جولائی کے متنازعہ فیصلے نے عدلیہ پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے، دعا ہے کہ اداروں کا وقار عوام کی نظروں میں پامال نہ ہو ٗریاست کے نظام کیخلاف سازش ناکام ہو۔واجد ضیاء کے ہمراہ لائے گئے ثبوتوں کے ڈبوں پر ان کا کہنا تھا کہ شاید یہ سٹیل باکسز کسی راجہ ٹرنک سٹور سے خریدے گئے ہیں ٗ ایک زبان ایک دام راجہ کی دکان ، مری روڈ پر ایک دکان کے ایسے بکسے آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔

FOLLOW US