Wednesday January 22, 2025

فلائٹ پرائیر ہوسٹسز سے رقص کرواکر قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جگ ہنسائی کیوں کروائی گئی،بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ائیرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ پر کیبن کریو سے رقص کرائے جانے اور پی آئی اے کی جگ ہسائی کروانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہےاور پی آئی اے ہمیشہ مشرقی روایات کی امین رہی ہے۔ آج پی آئی اے انتظامیہ نے بہار کے استقبال کا

بہانہ بنا کر فلائیٹ پر رقص کروایا ہے اس کے بعد پھر وہ تمام لوازمات بھی مہیا کریں جو یورپی ائیرلائنوں میں مہیا کی جاتی ہیں۔ انتظامیہ اس ائیر لائن کو کیا بنانا چاہتی ہے۔اسطرح کے اقدمات سے پی آئی اے کے تشخص ااور اس کی حرمت پر کاری ضرب لگائی ہے۔ ائیرلیگ ایسے تمام اقدامات کے بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے فضول اور قومی اقدار سے منافی اقدمات کو فی الفور روکا جائے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف پاکستانی عوام کے جذبات مجروع ہوئے ہیں بلکہ فضائی میزبانوں کو تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ اس نازک وقت میں جب کہ پی آئی ا ے کو مضبوط بزنس پلان،معیاری سروسز کی فراہمی ، اور خسارے کو کم کرنے والے اقدامات کی ضرورت ہے تبدیلی کے نام پر دوران پرواز رقص و سرور کی محفلیں سجانا انتہائی شرمناک ہے اور ا سکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ائیر لیگ وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور اس طرح کی نرالی تبدیلیوں کو رکوانے کے لئے فوری احکامات جاری کریں۔

FOLLOW US