فیصل آباد : سینئر رہنما ن لیگ اور سابق وفاقی وزیر رانا افضل انتقال کر گئے، لیگی رہنما کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ دنوں ایف آئی سی ہسپتال فیصل آباد میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹی مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا افضل انتقال کر گئے ہیں۔
وہ فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعہ کی شب کو وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ رانا افضل کو 2 روز قبل حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رہنما ن لیگ و سابق وزیر خزانہ رانا افضل کو کچھ روز قبل دل کی تکلیف کے باعث ایف آئی سی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں طبیعت بہتر ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ رانا افضل کی حالت تاحال تشویش ناکتھی اور انہیں قینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رانا افضل کا مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنماوں میں شمار ہوتا تھا۔ رانا افضل ماضی میں وزیر مملکت برائے خزانہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے اور میڈیا پر اپنی جماعت کا بھرپور انداز میں دفاع کرتے نظر آتے تھے۔ رانا افضل کا شمار ن لیگ کے نظریاتی رہنماوں میں ہوتا تھا۔