Saturday July 19, 2025

چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار

اسلام آباد چئیرمین سینیٹ کے عہدے معاملے پر مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے راجہ ظفر الحق کے نام پر اعتراض کر دیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر

اعلٰی پنجاب نے پرویز رشید کو چئیرمین سینیٹ بنانے کی مخالفت کر دی۔ خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں نمایاں اکثریت حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن اپنا چئیرمین سینیٹ لانے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ دوسری جانب چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے عہدوں پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں اتحاد کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔