Saturday July 19, 2025

اہلیہ کی جانب سے ’شرمناک ‘ الزامات،محمد شامی کا بھی جواب آگیا

کولکتہ بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے اہلیہ حسین جہاں کی جانب سے خو دپرلگائے گئے الزامات کو سازش قرار دیدیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں محمد شامی کا کہنا تھا کہ ” سوشل میڈ یا پر ہماری ذاتی زندگی کے بارے میں جو باتیں چل رہی ہیں یہ سب سراسر جھوٹ ہے ،یہ ہمارے خلاف بہت بڑی سازش ہے اور مجھے

بدنا م کرنے اور میرا کھیل خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے “ ۔یاد رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے شوہرپر الزام عائد کیا کہ ان کے کئی خواتین کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔