اسلام آباد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ رضا حیات ہراج این اے 156 خانیوال سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
