Friday February 14, 2025

سینییٹ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

نواز شریف چاند پر بھی چلے جائیں تو ان کے پیچھے زبیر گل کھڑے ہوئے نظر آئیں گے سینییٹ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
لاہور معروف کالم نگار شفقت علی رضا کا اپنے ایک کالم ’’ زبیر کی بتی گل کیوں ہوئی ‘‘ میں کہنا ہے کہ ایک سینئر اینکر پرسن نے اپنے ٹاک شو میں کہا تھا کہ میاں محمد نواز شریف اگر

چاند پر جائیں تو وہاں بھی اُن کے پیچھے ایک شخص کھڑا نظر آئے گا جس کا نام زبیر گل ہے۔احد چیمہ کی قربت میاں محمد نواز شریف سے زیادہ ہے اسی لئے انہیں وزیر اعظم پاکستان کا وفاقی مشیر برائے اوورسیز بنایا گیا لیکن رواں ماہ ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں میاں محمد نواز شریف اور اُن کی بیٹی مریم نے سینیٹ کا امیدوار بنا کر زبیر گل کی وفاؤں اور خدمات کا صلہ انہیں دے دیا۔ یاد رہے کہ زبیر گل کی سینیٹ انتخابات میں شکست شریف براداران میں اختافات ظاہر کرتا ہے کیونکہ امیدواروں کی لسٹ جب میاں شہباز شریف کے پاس پہنچی تو انہوں نے زبیر گل کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام لسٹ سے نکالا جائے ۔