Wednesday February 12, 2025

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب،بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا

راولپنڈی( نیوزڈیسک ) پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں چوتھا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا ہے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے منگل کوبھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا، بھارتی جاسوس ڈرون کو پاکستانی فضائی حدود اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔

گرائے جانے والے بھارتی جاسوس ڈرون کے ملبے کو پاک فوج کے جوانوں نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں چوتھا بھارتی جاسوس درون مار گرایا گیا ہے۔