Friday February 14, 2025

سینٹ کاچیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کون ہوگا؟نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ،فیصلے کی گھڑی آگئی

لاہور ( این این آئی) سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس (بدھ) نوازشریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں دونوں عہدوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے

امیدواروں کی نامزدگی متوقع ہے جبکہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے خود رابطے کیے ہیں اور اتحادی رہنماؤں پر متفقہ امیدوار لانے پر زور دیا ہے جبکہ ان رہنماؤں نے نوازشریف کو اپنی حمایت کا بھی یقین دلایا ہے۔