Sunday May 19, 2024

اپنی ہی سالگرہ کے دن چاکلیٹس بانٹتے ہوئے 8 سالہ لڑکی چل بسی

کریم نگر بھارتی ریاست تلنگانا میں ایک 8 سالہ لڑکی اپنی ہی سالگرہ پر چاکلیٹس تقسیم کرتے ہوئے چل بسی۔ بھارتی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 8 سالہ لڑکی اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے ہم جماعتوں میں چاکلیٹس تقسیم کر رہی تھی کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 8 سالہ بچی کی شناخت گولیپلی لہاری کے نام سے ہوئی

جو دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ دل کا دورہ پڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ گولیپلی کو پیدائش کے بعد سے ہی دل کی بیماری تھی اور دل کا دورہ ہی اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوا، گولیپلی کے باپ نے دو شادیاں کر رکھی تھی ۔ دونوں شادیوں کے باوجود جب اولاد نہیں ہوئی تو اس نے گولیپلی کو ایک یتیم خانے سے گود لیا ، 8 سالہ بچی کے والد کی وفات کے بعد اس کی دونوں بیویاں گولیپلی کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔

FOLLOW US