Friday February 14, 2025

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو کل عدالت میں طلب کر لیا

اسلام آباد سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو کل عدالت میں طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔اور نہال ہاشمی کو کل عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے

ریمارکس دئیے کہ ہم نے اپنے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔ نہال ہاشمی کے بولے گئےالفاظ کو عدالتی حکم نامے میں لکھوانے میں کوئی شرم نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ نہال ہاشمی نے جیل سے رہا ہو نے کے بعد عدلیہ کو گالیاں دیں۔جو پورے پاکستان نے سنیں۔کیوں نہ نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے اور نہال ہاشمی کی سزا بڑھا دی جائے۔یاد رہے اس پہلے بھی نہال ہاشمی کو توہین عدالت کے جر م میں ایک ماہ قید کی سزا ہوئی تھی۔لیکن نہال ہاشمی نے جیل سے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر سے عدلیہ پر شدید تنقید کی ۔اور نہال ہاشمی کی عدلیہ کی تنقید کی ویڈیو بھی عدالت میں چلائی گئی۔اور اب نہال ہاشمی کو پھر سے عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔