لاہور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے چاکلیٹی ہیرو احسن خان کو اپنی ٹیم ملتان سلطان کیلئے خوش قسمتی کی علامت قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان پاکستان سپر لیگ تھری میں شامل ہونیوالی نئی ٹیم ملتان سلطان کے ایمبسڈر ہیں۔ اس حوالے سے ملتان سلطان کے کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب سے احسن خان ہمارے ساتھ منسلک ہوئے ہیں
تو ملتان سلطان بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کر رہی ہے اور میرے نزدیک احسن خان ہمارے لیے خوش بخت ثابت ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ احسن خان کے ساتھ نیلم منیر اور جاوید شیخ بھی ملتان سلطان کے ایمبسڈر ہیں۔