لاہور معروف صحافی رؤوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان ایک چھوٹی سی خیبر پختونخوا اسمبلی بھی نہیں سنبھال سکے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں بات کی جاتی ہے کہ اگر ان کے لیڈر ٹھیک ہوں گے تو ان کے نیچے جتنے بھی
کرپٹ لوگ ہیں وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ لیکن عمران خان یہ بات بتائیں کہ اگر ان کی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں میں سے دس بکیز کے ساتھ ملے ہوں گے۔تو عمران خان پھر اپنی ٹیم کو فتح کیسے دلائیں گے۔رؤوف کلاسراکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں لوگوں نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بھی اپنے ووٹ بیچے۔تو جب عمران خان ایک چھوٹی سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو نہیں سنبھال سکے تو وہ ملک کیا سنبھالیں گے۔رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی میں اچھے لوگ لائیں۔جب وہ ایسے لوگ لائیں گے جو پیسہ لگا کر الیکشن جیتیں ہوں تو پھر وہ پیسہ نکالنا بھی جانتے ہیں اس لئے وہ صرف پیسے کی خاطر سینیٹ انتخابات میں اپنے ووٹ بیچ دیتے ہیں: