Friday February 14, 2025

ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس،عطاء الحق قاسمی کو دی جانے والی مراعات کے آڈٹ کیلئے وزارت اطلاعات کو12لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت،کوئی ریکارڈ پوشیدہ رکھا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہونگے،ذمہ دار پی ٹی وی ہوگا،سپریم کورٹایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس،عطاء الحق قاسمی کو دی جانے والی مراعات کے آڈٹ کیلئے وزارت اطلاعات کو12لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت،کوئی ریکارڈ پوشیدہ رکھا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہونگے،ذمہ دار پی ٹی وی ہوگا،سپریم کورٹ

اسلام آباد سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری سے متعلق کیس میں عطاء الحق قاسمی کو دی جانے والی مراعات کے آڈٹ کیلئے وزارت اطلاعات کو12لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر ریکارڈ میں کوئی کمی ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی وی ہوگا ۔ پیرکوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، اس

موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا عطاالحق قاسمی کو کی گئی ادائیگیوں کا آڈٹ مکمل ہو گیا ہی ، جس پر آڈٹ فرم کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ آڈٹ ابھی مکمل نہیں ہوا، مکمل آڈٹ کیلئے 15 روز کا وقت بہت کم ہے ، جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ اگرضرورت ہوگی توفرم کوآڈٹ کیلئے مزید وقت دیا جائے گا تاہم کوئی ریکارڈ پوشیدہ رکھا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، چیف جسٹس نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کے حوالے سے کیس کا محفوظ کردہ فیصلہ ایک دو روز میں سنا دیا جائے گا،سماعت کے دوران آڈٹ فرم نے ٹی او آرز عدالت میں جمع کروا ئے ، توچیف جسٹس نے ان سے کہا کہ آڈٹ کے ٹی او آرز کی کاپی ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور عطاالحق قاسمی کے وکیل کو فراہم کی جائے، وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عطا ء الحق قاسمی کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں آڈٹ سے متعلق طے شدہ ٹرمز آف ریفرنس پر اعتراض ہے،ہمیں تحریری اعتراض کیلئے وقت دیا جائے،عطاالحق قاسمی کی تنخواہ کا موازنہ سابق چیئرمین کی تنخواہ سے کیا جارہا ہے، سماعت کے دوران نمائنڈہ آڈٹ فرم کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ

عطاالحق قاسمی کی مراعات کے آڈٹ کیلے 19لاکھ روپے درکار ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ19لاکھ روپے زیادہ ہیں 12لاکھ روپے میں آڈٹ کرایا جائے ،بعدازاں عدالت نے قراردیا کہ آڈٹ کیلئی12 لاکھ روپے وزارت اطلاعات دے گی تاہم اگر ریکارڈ میں کمی کی گئی تو ذمہ دار پی ٹی وی ہوگا۔