Wednesday July 30, 2025

نیب کے فیصلے; شریف خاندان کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئیں

اسلام آباد نیب کے فیصلوں نے شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے اہم مشاورت کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیپال سے سیدھا جاتی عمرہ جائیں گے۔ انہیں اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈ کرنے کا کہا گیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے

روکنے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے محکمہ داخلہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب نیب کے حالیہ اقدامات کے بعد شریف خاندان نے آئندہ کی حکمت مرتب کرنے کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو رائے ونڈ طلب کیا جہاں اس سلسلے میں مشاورت کی جائے گی۔ احتساب عدالت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن آئندہ کچھ دنوں میں ختم ہو رہی ہے اور احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کے لیے آج رائے ونڈ میں اہم اقدامات اُٹھانے کے لیے اجلاس ہوگا۔ اس مشاورتی اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید اور دیگر سینئیر رہنما شریک ہوں گے۔