Sunday May 19, 2024

پاکستان اگر یہ ایک کام کردے تو دہشتگردوں کو بڑی آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکہ نے حیران کن نشاندہی کر ڈالی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ڈو مور کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا الزا م لگاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں دہشت گردی کیخلاف جنگ ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے ، پاکستان کو نئے مواقع کا استعمال کرکے دہشت

گردوں کو شکست دینا ہو گی ۔واشنگٹن میں پیٹاگون چیف کی ترجمان ڈانا ڈبلیو وائٹ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے حوالے سے ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان مزید کام(ڈو مور)کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم موڑ ہے اور پاکستان کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ مزید اقدام کرے کیونکہ وہ دہشت گردی سے متاثر ہے لہذا ہم ان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ کہاں مواقع دستیاب ہیں۔بریفنگ کے دوران جب افغان حکومت کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت پر پاکستان کے خیر مقدم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو دہشت گردی اور تشدد کو ترک کرنا ہوگا اور افغانستان کے آئین کی حمایت کرنی ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر ساتھی لیسا کرٹس نے اچانک اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کی اہم قیادت سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا بھی واشنگٹن کا دورہ شیڈول ہے، جس کا آغاز منگل سے ہوگا۔اس حوالے سے حکام نے تصدیقی کی کہ اپنے دورے کے دوران تہمینہ جنجوعہ وائٹ ہائوس اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کریں گی جبکہ امن کے لیے بنائے گئے امریکی ادارے کے ماہرین سے بھی خطاب کریں گی۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ وائٹ ہائوس میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی قومی سلامتی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر لیسا کرٹس سے ملاقات کریں گی۔

FOLLOW US