Sunday May 19, 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی تاریخ میں پہلی بار قبطی گرجا گھر کا دورہ کر کے تاریخ بدل دی

قاہرہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی تاریخ میں پہلی بار قبطی گرجا گھر کا دورہ کر کے تاریخ بدل دی۔کسی بھی سعودی رہنما کا قبطی گرجا گھر کا یہ پھلا دورہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا معتدل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیےسعودی تاریخ میں پہلی بار مصر کے قبطی

گرجا گھر کا دورہ کر کے تاریخ بدل دی۔ عرب میڈیا کے مطابق قبطی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوئم نے استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان اور پوپ تواضروس دوئم کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔سعودی ولی عہد نے قبطی عیسائیوں کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا اور پوپ تواضروس دوئم کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔یاد رہے سعودی ولی عہد اتوار کو مصر کے دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچے تھے۔

FOLLOW US