Wednesday February 12, 2025

لاہور قلندر کو ایک اور دھچکا،کیمرون ڈیلپورٹ کی خدمات سے محروم

دبئی لاہور قلندر کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔لاہور قلندر کیمرون ڈیلپورٹ کی خدمات سے محروم ہو گئی ۔مایہ ناز کرکٹر والدہ کی آخری رسومات میں شمولیت کے لیے وطن روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 میں مسلسل شکست سے دوچار لاہور قلندر کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ لاہور قلندر کیمرون ڈیلپورٹ کی خدمات سے محروم ہو گئی،لاہور

قلندر کے مایہ ناز کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ کی والدہ انتقال کر گئیں۔ کیمرون ڈیلپورٹ والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے جہاں ڈربن میں انکی والدہ کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔لاہور قلندر کے مینیجر نے میڈیا کو بتایا کہ کیمرون ڈیلپورٹ اپنی والدہ کی آخری رسومات کے لیے وطن روانہ ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ آنیوالے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔