Sunday May 19, 2024

پارٹی صدر کا انتخاب، مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس اندرونی اختلافات کے باعث موخر

اجلاس اب 13 مارچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا پارٹی صدر کا انتخاب، مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس اندرونی اختلافات .. اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے آج (منگل کو ) اجلاس پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث موخر کیا گیا۔ اجلاس اب 13 مارچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے

مطابق پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور کی کامیابی پر پنجاب اسمبلی ن لیگی ایم پی ایزکے خلاف تحقیقات مکمل ہونے تک موخر کیا گیا ہے جنہوں نے چوہدری سرور کو ووٹ دیا۔ ممبر مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیر داخلہ اور میاں نواز شریف کے دست راست چوہدری نثار کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر ایک دھڑا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے اس طرز عمل سے اختلاف رکھتا ہے جبکہ ایک دھڑا خواجہ آصف‘ احسن اقبال اور دیگر پر مشتمل ہے وہ نواز شریف کے اس اقدام کی حمایت میں ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اس قدر شدت اختیار کر گئے ہیں کہ قیادت کو خوف تھا کہ کہیں جنرل کونسل کے اجلاس میں یہ اختلافات کھل کر سامنے نہ آجائیں جس سے نواز لیگ کے سیاسی مخالفین کی باتوں کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت ہوجائے گی جو کہتے تھے کہ نواز لیگ قصہ پارینہ بننے جارہی ہے ۔ ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتایا کہ پارٹی کے اندر ایک مضبوط دھڑا میاں شہباز شریف کے بطور پارٹی صدارت نامزد ہونے پر مخالفت کررہا

ہے اور ان کی خواہش ہے کہ پارٹی صدارت شہباز شریف کی بجائے مریم نواز کو ملے۔ یہ دھڑا وہی ہے جو میاں نواز شریف کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر اکساتا ہے اور وہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی پارٹی میں دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ تاہم ن لیگ نے اجلاس موخر کرنے کی وجہ نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف کی سیاسی مصروفیت اور شہباز شریف کی ناسازی طبع بتائی ہے۔ یاد رہے اس اجلاس میں میاں شہباز شریف کی ن لیگ کی بطور پارٹی صدر منظور دینا ہے۔

FOLLOW US