Wednesday September 10, 2025

چین صدر اپنی فوج کو الرٹ رہنے اور تیاریاں مکمل کر نے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چینی صدر شی چن پنگ نے اپنی فوج اور الر ٹ رہنے اور تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق گانسو صوبے کے چار روزہ دورے پر موجود چینی صدر نے پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے اڈے کے کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا۔شی چن پنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نیز سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔چینی صدر نے دورے کے دوران جنگی حالات کی تیاری اور تربیت کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر صدر شی چن کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو لازمی طور پر کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے طاقتور فوج کے قیام اور دفاعی حکمت عملیوں اور پالیسز کو سمجھنا ہوگا، چینی فوج کو ہمیشہ اس بات کو اپنے ذہن میں رکھنا چاہئے کہ وہ اپنی جنگی صلاحیت بڑھائے اور ملک کے 70 ویں یوم آزادی سے قبل نئی کامیابیاں سمیٹے۔