کراچی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کی بڑی جماعت ایم کیو ایم کی بھی بڑی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ رشید گوڈیل عمران خان سے ملاقات کے بعد
تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔ رشید گوڈیل ایم کیو ایم کی اندرونی لڑائیوں سے شدید نالاں ہیں اور کافی عرصہ سے پارٹی کے فیصلہ سازی کے عمل سے بھی دور ہیں۔ جبکہ 2 برس قبل الطاف حسین کی مخالفت کرنے پر ان پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اب رشید گوڈیل نے ایم کیو ایم سے برسوں کا ناطہ توڑتے ہوئے تحریک اںصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔