Sunday May 5, 2024

توہین عدالت کیس:شوکازنوٹس واپس لیا جائے،دانیال عزیزکی سپریم کورٹ میں استدعا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیردانیال عزیز نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے، دانیال عزیز نے عدالت نے استدعا کی ہے کہ توہین عدالت پرشوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ جمع کروائے گئے اپنے جواب میں استدعا کی ہے کہ

درخواستگزارپاکستانی ہونے کے ناطے تمام اداروں کے وقار کو مقدم جانتا ہے۔ عدلیہ سمیت تمام ریاستی ادارے ریاست کے بنیادی ستون ہیں۔ درخواست گزارپاکستان کے آئین کی بالادستی پر نہ صرف یقین رکھتا ہے بلکہ تمام اداروں کے وقار کو مقدم جانتا ہے۔ دانیال عزیز نے مزید اپیل کی ہے کہ پارلیمنٹیرین ہونے کے ناطے ریاستی اداروں کے عزت و احترام کا حلف لے رکھا ہے۔ ماضی میں بطورپبلک سروس آفیسرریاستی اداروں کیلئے کام کرچکا ہوں۔ کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ دانیال عزیز نے استدعا کی ہے کہ مجھے دیا گیا شوکازنوٹس واپس لیا جائے۔

FOLLOW US