Sunday May 5, 2024

ڈاکٹر طاہر القادری کا رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ

اپوزیشن کو متحد کرنے کے حوالے سے خرم نوازگنڈا پور کو ذمے داریاں سونپ دیں ڈاکٹر طاہر القادری کا رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ لاہور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ۔عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے تنظیمی دورے مکمل ہوچکے ہیں اور میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے

جاچکے ہیں اور اب انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔صرف واپسی کی تاریخ کا طے ہونا باقی ہے کہ وہ پندرہ مارچ سے پہلے آئیں یا بعد میں تاہم یہ طے ہے کہ وہ اس ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اپوزیشن کو متحد کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے اور وطن واپسی پر اپوزیشن کو دوبارہ متحد کرنے کے حوالے سے اجلاس بلوایا جائے گا ، ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی سے پہلے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے حوالے سے خرم نوازگنڈا پور کو ذمے داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

FOLLOW US