Tuesday January 21, 2025

پاک فوج نے دشمن فوجیوں کے چیتھڑے اڑا دیے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے اس پار سے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںبچے سمیت تین پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے جوابی فائرنگ کرکے افسر سمیت چھ بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی سکیٹر میںشہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین شہری شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے زبردست جوابی کارروائی کرکے افسر سمیت چھ بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ بھارتی فوج کے دو بنکر بھی تباہ ہو گئے۔

FOLLOW US