Thursday September 11, 2025

سعودی عرب میں آئل فیلڈ پر اب تک کا سب سے بڑادہشتگردحملہ،بڑی تباہی کا خدشہ

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی آئل فیلڈ پر دہشت گرد حملہ، یمن کے سرحد کے قریب آئل و گیس فیلڈ پر حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حوثی باغیوں کے مطابق 10 ڈرون طیاروں سے سعودی عرب پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یمن کی سرحد کے قریب واقع سعودی عرب کی آئل و گیس فیلڈ پر حملہ کیا گیا ہے۔سعودی حکام نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی

جانب سے ڈرون کے ذریعے آئل فیلڈ پر حملہ کیا گیا۔ سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ آئل فیلڈ میں معمولی آگ لگی تھی جسے فوری بجھا دیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں آئل و گیس کی ترسیل بھی تعطل کا شکار نہیں ہوئی۔ دوسری جانب حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ حالیہ تاریخ میں یہ ان کا سعودی عرب پر سب سے بڑا حملہ تھا۔ حوثی باغیوں نے 10 ڈرونز کے ذریعے سعودی آئل فیلڈ پر حملہ کیا اور اسے شدید نقصان پہنچایا۔