اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چودھری کہتے ہیں کہ اگر نوازشریف کو سزا سنا دی جاتی ہےتو انکو صدارتی معافی دی جا سکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے انٹرویو کے دوران افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور رحمان ملک کو پہلے بھی معافی مل چکی ہے اور 183(3) کے تحت اب بھی وہ صدارتی ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے پاس آئینی ترامیم کے اختیارات ہیں۔ انھوںنے مزید کہا کہ چیف جسٹس ثاقبت نثار کو اختیارات
آئین نے دیے ہیں۔ انھیں قسمیں کھانے اور وضاحتیں دینے کی کوئی بھی ضرورت نہیںہے۔ انھوںنے کہا کہ اگر بنی گالہ کی اراضی کا این او سی جعلی ہے توعمران خان کو چاہیے کہ وہ فوری مستعفی ہو جائیں۔