Sunday December 22, 2024

نوازشریف اور مریم نواز کے بیکری میں جاکر ” عام لوگوں میں گھل مل جانے ” کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، بیکری ملازم نے پول کھول ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوںسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی بلیو ایرایا کی ایک بیکری میں آمد کی ویڈیو کی حقیقت کا بیکری کے ایک ملازم نے پول کھول دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع تہذیب بیکری میں گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز

آئے تھے جس میں دکھایا گیا کہ وہ عام لوگوں میں گھل مل گئے تھے اور خریداری بھی کی تھی تاہم اس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیکری کا دورہ بھی سیاسی ڈھونگ ہی نکلا۔ بیکری ہی کے ایک ملازم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد تھی۔ جس کے بعد کچھ لوگ بیکری میںآئے اور ملازمین کو دھکے دے کر نکال دیا گیا ۔ ہم لوگ خوش تھے کہ نوازشریف آرہے ہیں۔ ہم ان کے لئے نعرے لگا نا چاہتے تھے لیکن ہمیں حیرت ہوئی کہ ہمیں ہی دھکے دے کر باہرنکال دیا گیا ۔ اس کے بعدسابق وزیراعظم کے ساتھ ہی کچھ لوگ آئے ہوئے تھے ۔ جنھوںنے نوازشریف سے مصافحہ کرنا او ر باتیں کرنا شروع کر دیں ۔کسی نےکہا کہ آپ کو سی پیک کی وجہ سے نکالا گیا ہے تو کوئی کہتا رہا کہ آپ کو لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی وجہ سے نکالا گیا ۔لیکن ہم حیران تھے کہ ہمیں کیوں نکالا؟

FOLLOW US