اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری اب گھر میں نہیں بیٹھے گا۔مودی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا،بی جے پی کے 303 ارکان میں ایک بھی مسلمان نہیں۔بھارت آج اسرائیل کا پیٹرن لایا ہے کیونکہ اسرائیل نے بھی وہ صورتحال کی جو مودی نے کی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 3
سے 6 ماہ میں پاکستان کی سرحدوں پر مودی کے ہندو دت پروگرام میں جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ عنقریب آرمی چیف چین جائیں گے کیونکہ چین کا براہ راست لداخ سے تعلق ہے۔آج مودی نے سارے راستے بند کر دئیے ہیں یہ وہی مودی ہے جسے امریکا ویزا نہیں دیتا تھا۔آج کشمیر کی گلی گلی میں برہان وانی کی آواز ہے۔مودی کا یہ فیصلہ کشمریوں کے لیے نیا شعلہ بنے گا۔ اب یہ تحریک یو پی تک جائے گی۔دو مہینے کی لڑائی میں بھارت کے دو طیارے گر گئے۔بھارتی اقدام اعلان جنگ ہے۔ مذاکرات اب ختم ہیں۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔3 سے 6 ماہ کے دوران مسئلہ کشمیر حل ہونے جا رہا ہے۔اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کا مسئلہ کشمیر پر بلائے گئےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کا واقعہ اتنا ہی بڑا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کے کاز پر ہی وجود میں آئی تھی۔اندرا گاندھی نے بھٹو سے کہا تھا کہ فوجی لے لیں یا زمین لے لیں بھٹو نے کہا کہ زمین دے دیں،بھارتی قیادت سے ہمیں زمین واپس مل گئی۔ ہم
مشرقی پاکستان کی جنگ ہارے ۔وجوہات میں نہیں جانا چاہتا۔آج کشمیر کا آدھا انگ ٹوٹ چکا ہے۔کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کو قائداعظم کا دو قومی نظریہ سمجھ آ گیا ہے۔ آپ جنگ کی بات کرتے ہیں؟۔کیا بھارت کو نہیں معلوم کہ پاکستان میں ٹیلر میڈ جمہوریت چل رہی ہے۔معیشت ٹھیک نہیں وہ سب جانتے ہیں۔آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ میرا دور حکومت ہوتا تو میں میری پہلی فلائٹ ابوظہبی دوسری چین اور تیسری روس کی ہوتی۔ واپسی سے میں ایران سے ہوتا ہوا آتا۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے ہر طرح کی حکومتیں دیکھی ہیں لیکن اس طرح کبھی نہیں ہوا۔