Friday April 12, 2024

سعودی عرب سب اسلامی ملکو ں پر بازی لے گیا،،،برما کے لاکھوں مسلمانوں کےلئے ایسا شاندار اعلان کر ڈالاکہ آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائیں گے

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے فلسطین کے بعد اب برما کے مظلوم مسلمانوں کی بھی داد رسی کے لئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا ہے۔سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ25ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو 4 برس کیلئے مفت اقامے جاری کردیئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق میانمارکے ڈھائی لاکھ باشندے مکہ مکرمہ ریجن میں سکونت پذیر ہیں ٗان سب کو اقامے جاری کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیںجس کا آغاز 1434ھ میں کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے اس اقدام پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا ٗان شہریوں کو اقامہ جاری کرنے پر متعدد ایسی سہولتیں دی جارہی ہیں جو دیگر ممالک کے

شہریوں کو نصیب نہیں ٗوہ سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں روزگار بھی ترجیحی بنیادوں پر دیا جارہا ہے۔ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل محمد الحسین نے بتایا کہ روہنگیا مہاجرین کے اصلاح حال کی کارروائی 5مرحلوں پر مشتمل ہے۔

FOLLOW US