Saturday July 27, 2024

پاکستان کو اس خطرناک بیماری سے ہم بچائیں گے۔۔۔ دنیا کے امیر ترین ملک نے اپنے خزانے کا منہ کھول ڈالا، کتنے لاکھ ڈالر آرہے ہیں؟؟بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس اور طب کے شعبے میں عالمی منظر نامے پر ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھرنے والا بڑا ملک جاپان بھی پاکستان کو موذی امراض سے نجات دلانے کےلئے کمر بستہ ہو گیا ہے ۔جاپان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پولیو کے تدارک کیلئے پاکستان کے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں

استعمال ہونے والے سائنسی و تحقیقی آلات کی خریداری میں 30 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مالیکیولربیالوجی کے سائنسی و تحقیقاتی آلات ، جنیٹک اینا لائزر، پی سی آر مشین، انکیوبیٹرز اور فریزرز کے علاوہ دیگر آلات کی خریداری سے لیبارٹری میں نمونہ جات پر تحقیقی عمل کو مزید موثر بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔ ان نئے آلات کے استعمال سے نا صرف ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں جسمانی معذوری کے شکار افراد کے فضلات پر مشتمل نمونہ جات پر تحقیقی عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ لیبارٹری پولیو کے حوالے سے تشویش کے حامل علاقوں سے نکاسی آب کے نمونہ جات پر تحقیق کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ صرف گذشتہ سال 2017ء کے دوران ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں پاکستان اور افغانستان سے 30 ہزار سے زائد انسانی فضلات اور 950 کے قریب نکاسیِ آب کے نمونہ جات پر تحقیقی عمل مکمل کیا گیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حکومت جاپان اور دیگر شراکتی اداروں کی جانب سے اس مستقل تعاون اور مستحکم شراکت داری کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں کے دوران پولیو کے تدارک کے پروگرام میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں ٗیہ نئی مالی امدادجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک سے پولیو کے مکمل تدارک کے لیے اس وائرس کی تشخیص کے عمل کو مزید موثر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان میں اس موذی وائرس کی تشخیص کے نظام کو مستحکم بنانا ہمیشہ سے ایک اہم عمل رہا ہے۔

FOLLOW US