لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور ، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص ڈویږن، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،ملتان، حیدر آباد، ژوب، نصیر آباد، سبی، قلات ڈویژن اور فاٹا میں بھی چند مقامات پر
تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بارش نے لاہور کو ٹھنڈا کر دیا۔ باغوں کے شہر میں صبح سویرے سیاہ بادل آئے اور اندھیرا چھا گیا۔ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں جسکے بعدہلکی بارش نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت21 ریکارڈ کیا گیا۔قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا.