Friday October 11, 2024

چودھری سرور کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی،،کپتان کو بھی بڑا سرپرائز دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں ایک فیورٹ جماعت نہ ہونے کے باوجود ایک متاثر کن پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ ایک طرف تو پنجاب میں چودھری سرور نے سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید بھی ایک غیر متوقع کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اگرچہ تحریک انصاف کو پنجاب میں سینیٹ الیکشن کےلئے مطلوبہ نشستیں دستیاب نہ تھیں تاہم چودھری سرور

اپنی سیٹ نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اور اب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بھی سینیٹ الیکشن میں ایک ناقابل یقین جیت حاصل کر لی ہے۔ فیصل جاوید نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

FOLLOW US