Friday September 12, 2025

بھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ، بھاری توپ خانے کا استعمال، وادی نیلم کے راستے بند کر دیے گئے

راولپنڈی (نیوزڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال شدید فائرنگ کی ہے جس میں بھاری توپ خانے کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس فائرنگ سے پاکستان کے 2شہری شہید ہو گئے ہیں۔ آج صبح بھی بھارت کی جانب سے لائن آف

کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ اور اب پھر بھارتی دہشتگرد فوج نے وادی لیپا، دانا، جوڑا، شاردا، دھدنیال سیکٹر کو بھاری توپ خانے اور مارٹرز سے نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارت کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج نے وادی نیلم کی طرف جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔ شاہراہ کو دھنی کے مقام پر عامٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔واقعہ کشمیر کے ضلع حویلی میں خورشید آباد اور نیزا پیر سیکٹر میں رات گئے پیش آیا حویلی کے ڈپٹی کمشنر راجہ ارشد محمود کے مطابق متاثرہ گاؤں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہیں جس کی وجہ سے انسانی و مالی نقصانات کے بارے میں معلومات کافی دیر سے موصول ہوئیں۔انہوںنے کہاکہ واقعہ کی تصدیق کے بعد مظفر آباد میں متعلقہ دفاتر تک معلومات پہنچا دی گئیں۔