Friday September 12, 2025

ایران نے دوست ہو کے پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا، رات گئے پاکستان پر کئی میزائل برسادیئے، بڑے نقصان کا خدشہ

پنجگور (نیوز ڈیسک)ایران نے دوست ہو کے پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا، رات گئے پاکستان پر کئی میزائل برسادیئے، بڑے نقصان کا خدشہ۔ ایران سے پاکستان پر راکٹوں سے حملہ، پڑوسی ملک سے 3 راکٹ بلوچستان کے شہر پنجگور میں آ گرے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برادر و پڑوسی اسلامی ملک ایران سے پاکستان پر راکٹوں سے

حملہ کیا گیا ہے۔ہفتے کی شب کو ایران سے بلوچستان کے سرحدی شہر پنجگور میں 3 راکٹ فائر کیے گئے۔ فائر کیے گئے تینوں راکٹ خوش قسمتی سے ایک ویران علاقے میں جا گرے۔ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایران سے پاکستان کے علاقوں پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ پہلے بھی ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔