Friday July 26, 2024

میں کس کے ہاتھوں پہ اپنا لہو تلاش کروں۔۔ ترکی بھی شام کے شہریوں کے قتل عام میں شامل ، صر ف ایک ماہ میں کتنے لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگ لیے؟؟رلا دینے والی خبر

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی جنگ میں کئی فریقین باہم برسرپیکار ہیں لیکن ان کا نشانہ بننے والا صرف ایک ہی فریق ہے اور وہ شام کے عوام ہیں۔ عالمی ہیومن رائٹس ادارے کا کہنا ہے کہ اب ترکی بھی شامی عوام پر بم برسانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے کیونکہ ترک افواج شام کے شہر عفرین میں بلاتفریق بمباری کر رہی ہیں، جس کا سب

سے زیادہ نشانہ عام شہری بن رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ وہ ترک افواج کی بلاامتیاز بمباری کی تصدیق کر چکی ہے۔ اس نے 15 عینی شاہدین سے بات کی ہے جنہوں نے عفرین کی سنگین صورتحال کے متعلق بتایا ہے۔ کردش ریڈکریسنٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 22جنوری سے 21فروری کے درمیان ترک فوج کی بمباری سے 93عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 24معصوم بچے شامل ہیں۔دوسری طرف ترک فوج کے خلاف لڑنے والے کرد جنگجوئوں کے مارٹرگولے لگنے سے 4عام شہری جاں بحق ہوئے جن میں ایک بچہ شامل ہے۔واضح رہے کہ ترک فوج شام میں کرد جنگجوئوں کے خلاف لڑ رہی ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ کرد جنگجو ترکی کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے ان کا قلع قمع کیا جا رہا ہے۔۔دوسری طرف ترک فوج کے خلاف لڑنے والے کرد جنگجوئوں کے مارٹرگولے لگنے سے 4عام شہری جاں بحق ہوئے جن میں ایک بچہ شامل ہے۔واضح رہے کہ ترک فوج شام میں کرد جنگجوئوں کے خلاف لڑ رہی ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ کرد جنگجو ترکی کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے ان کا قلع قمع کیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US