راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر بین الاقوامی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے پر بلاجواز اور بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار مںظورعباسی شہید جب کہ خاتون اور دو بچیوں سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے
ایل او سی کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹرپربلااشتعال گولہ باری کی ہے ، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے جس کے باعث حوالدارمنظورعباسی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدارمنظورعباسی شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو لڑکیوں اورخاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔