Tuesday November 26, 2024

پاکستان کے انتہائی معروف سیاحتی مقام پر بجلی گرنے سے درجنوں افراد شہید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے انتہائی معروف سیاحتی مقام پر بجلی گرنے سے درجنوں افراد شہید ، پاک فوج اور تبلیغی جماعت کا بڑا جانی نقصان ۔۔۔۔مظفرآباد میںآسمانی بجلی گرنےسے 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق، مظفر آباد میں آسمانی بجلی گرنےسے22افرادجان سے گئے،جاں بحق افراد میں11کاتعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

ڈائریکٹرآپریشنزکا کہنا ہے کہ واقعے میں2فوجی جوان بھی جاں بحق ہوئے ، سانحے میں9مقامی افرادجاں بحق ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنےسےلیسوابازارمکمل تباہ ہوگیا۔ وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔آزاد کشمیر کے علاقے لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئیں۔سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آکر 2 مساجد اور ڈیڑھ درجن سے مکانات بہہ گئے اور 23 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ کر دریائے نیلم میں چلی گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے لیسوا بازار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمن نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے میں 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں دو فوجی، 8 مقامی افراد اور تبلیغی جماعت کے 11 ارکان شامل ہیں۔اس کے علاوہ درجنوں افراد بھی زخمی ہیں۔سعید الرحمن نے مزید کہا ہے کہ دو

گھروں پر آسمانی بجلی گری ہے اور دو مساجد سیلابی ریلے کی لیپٹ میں آگئی ہیں جہاں موجود لوگ پھنس گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نیم، ایس ڈی ایم اے اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں اور اس علاقے میں امدادی کاروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔جب کہ دوسری جانب کامسر ڈونگا کے مقام پر مسافر جیپ دریائے نیلم میں جا گری جس کے نیتجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔جیپ میں ایک بچی سمیت 6 افراد سوار تھے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سعید الرحمن قریشی نے مزید کہا کہ کئی گھروں پر آسمانی بجلی گری اور کلاؤڈ برسٹ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نیلم، ایس ڈی ایم اے اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔پرفضا مقام ہونے کے باعث لیسوا میں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے مظفرآباد میں ایمر جنسی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جس کا نمبر 05821921643 ہے۔خیال رہے ان دنوں میں پاکستان بھر سے سیاح وادی نیلم کا رخ کرتے ہیں۔اور اس وقت بھی وادی نیلم اور کشمیر میں سیکڑوں لوگ تفریخ اور سیرو سیاح کی غرض سے موجود ہیں۔متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آپ چاہیں گے

FOLLOW US