Saturday July 27, 2024

امریکا میں تین مسلمان خواتین کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے پر پولیس اور نیویارک انتظامیہ کوبھاری جرمانہ کر دیا گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا میں مذہبی امتیاز کا نشانہ بننے والی تین خواتین کو آخر کار انصاف مل گیا ہے ۔ اور شرمناک رویہ اپنانے والوں کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔امریکا میں 3مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروانے پر 1لاکھ 80ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائیگا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012ء اور 2015ء میں گرفتاری کے بعد دارالحکومت نیویارک کی پولیس نے ان خواتین کو حجاب اترواکر ملزمان کے طور پر تصاویرلی تھیں،نیویارک پولیس کے اس عمل کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس اور نیویارک انتظامیہ پر

ہرجانہ دائر کیا گیا،بروکلین کی وفاقی عدالت میں فریقین کے مابین معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو 60,60ہزار ڈالر یا تقریباً 66لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔گرفتارخواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

FOLLOW US